Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساس کے طعنے سے پریشان بہوکی خود سوزی

الہ آباد۔۔۔اترپردیش میں الٰہ آباد کے ہنڈیا علاقے میں ایک خاتون نے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگالی جس سے بری جھلس کر اس کی موت واقع ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق کنیشی پور گاؤں کے کھیدوسنگھ کی بیوی انجلی نے کسی بات پر بہو رنکی کو ڈانٹ ڈپٹ دیا تھا۔ اس سے وہ دل برداشتہ ہوکر کمرے میں چلی گئی اور خود کو اندر سے بند کرکے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی جس سے وہ شدید جھلس گئی۔ اہل خانہ نے اسے کسی طرح کمرے سے باہر نکالا ، اسکے جسم کا 70فیصد حصہ جل چکا تھا ۔رنکی کو نازک حالت میںسید آباد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کیا گیا ، تاہم و زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

شیئر: