Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھونی اور بھونیشور نے دوسرے ون ڈے میں ہند کو یقینی شکست سے بچا لیا

کینڈی :سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور بھونیشورکمار نے8ویں وکٹ کی شراکت میں 100رنزبناتے ہوئے ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا جبکہ سری لنکن اسپنر اکیلا دھننجایا کی شاندار بولنگ رائیگاں گئی۔ وة میچ میں 6وکٹیں لینے کے باوجود ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے تاہم انہیں مین آو دی میچ کا اعزاز مل گیا۔ ہندنے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں بھی سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 236 رنز بنائے۔سری لنکن ٹیم 121 رنز پر5 وکٹیں گنوا چکی تھی جس کے بعد 58 رنز بنانے والے ملندا سری وردنا اور 40 رنز بنانے والے چمارا کاپوگیدرا نے 91 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی یقینی بنائی۔ہند کی جانب سے جسپریت بمرانے 4 اور یزویندر چاہل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔بارش کے باعث ہندوستان کو 47 اوورز میں 231 رنز کا ہدف ملا ۔ اوپنر روہت شرما اور شیکھر دھون نے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو 109 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کے پویلین لوٹتے ہی ہندوستانی بیٹنگ لائن بری طرح لڑ کھڑا گئی اور 131 رنز پر7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس کے ذمے دار سری لنکن اسپنر اکیلا دھننجایا تھے جنہوں نے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔اس موقع پر ہند کو فتح کیلئے مزید 100 رنزدرکار تھے اور ہدف کا حصول انتہائی مشکل نظر آتا تھا لیکن سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بھونیشور کمار کے ساتھ مل کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔دونوں کھلاڑیوں نے 100 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو 3 وکٹیں کی شاندار فتح سے ہمکنار کراتے ہوئے سیریز میں بھی تری دلا دی۔بھونیشور کمار نے 53 اور دھونی نے 45 رنز بنائے۔اکیلا دھننجایاکو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیئر: