Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: شاہراہ شیخ محمد بن زاید اور امارات میں انتہائی رفتار کم کرنے کا فیصلہ

دبئی: روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شاہراہ شیخ محمد بن زاید اور شاہراہ امارات کی انتہائی رفتار کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق مذکورہ شاہراہوں پر انتہائی رفتار 120کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 110کلو فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہراہ پر رفتار ناپنے والے تمام راڈار کو نئی رفتار کے مطابق کیا جائے گا۔ رفتار کم رکھنے کا نفاذ 15اکتوبر سے ہوگا۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دونوں شاہراہوں پر رفتار کم رکھنے کا فیصلہ ڈرائیوروں کی سلامتی کے لئے کیا گیا ہے۔
 

شیئر: