Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر شہریوں کے لیے دو ہنگامی الرٹ جاری

بحرین نے ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر دو الگ الگ ہنگامی انتباہ جاری کیے ہیں۔
ستمبر کے بعد یہ خلیجی ملک کی جانب سے اس نوعیت کی پہلی وارننگز ہیں۔
اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر کی میزبانی کرنے والے بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں کو پُرسکون رہنے اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت نے ممکنہ خطرات کی نوعیت یا ان کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
یہ انتباہ ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے دو روز قبل بحرین میں امریکی ابتدائی وارننگ ریڈار کو نشانہ بنانے کے دعوے کے بعد سامنے آئے ہیں۔
تاہم امریکی فوج نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے دو ایرانی ڈرونز کو فضا میں روک لیا تھا اور اس کارروائی میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: