Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فون اور لیپ ٹاپ کی تلاشی کے خلاف ہوم لینڈ سکیورٹی پر مقدمہ

    واشنگٹن ۔۔۔۔۔ امریکا کے 10 شہریوں اور ایک گرین کارڈ ہولڈر نے ایئر پورٹ پر فون اور لیپ ٹاپ سرچ کئے جانے پر ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی خلاف عدالت میں مقدمہ قائم کر دیا ۔ مذکورہ مقدمہ 11 مسافروں کی جانب سے میساچیوسٹس میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں داخل کیا گیا ہے۔ مدعا علیہان میں امریکا کا ایک ریٹائرڈ فوجی، ناسا کا ایک انجینئر، دو صحافی اور ایک کمپیوٹر پروگرامر شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایسی تلاشی اور لمبے وقت تک اْن کے سیل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لینے سے اْن کی پرائیویسی اور امریکی آئین کے تحت حاصل ہونے والی آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ مدعا علیہان میں متعدد مسلمان اور اقلیتی افراد شامل ہیں۔ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ نے فی الوقت اس بارے میں کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں حالیہ مہینوں میں سیل فون اور لیپ ٹاپ کی تلاشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس پر شدید تنقید کی ہے۔

شیئر: