Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر صحت کے آسٹریلیا کے سرکاری دورے کا آغاز

سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجل نے آسٹریلیا کے سرکاری دورے کا آغاز کیا ہے، جس میں وہ میلبورن، کینبرا اور سڈنی جائیں گے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر دورے کے دوران صحت، انوویشن اور ہیلتھ کیئرانویسٹمنٹ میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو بڑھانے کے علاوہ صحت عامہ، ڈیجیٹل صحت کی تبدیلی اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے شعبوں میں مشترکہ تعان پر تبادلہ خیال کےلیے ملاقاتیں شامل ہیں۔
سعودی وزیر صحت کے شیڈول میں پبلک ہیلتھ کے شعبے میں تعاون، ڈیجیٹل ہیلتھ ٹرانسفارمیشن، سرمایہ کاری کے مواقع اور دونوں ملکوں میں صحت کے اداروں کے درمیان شراکت داری بڑھانے کےلیے سینیئر آسٹریلوی حکام سے ملاقاتیں شامل ہیں۔
ہیلتھ کیئر اور خصوصی تحقیقی مراکز کا دورہ بھی کریں گے۔ صحت اور لائف سائنسز کے حکام سے ملاقاتوں میں جدید طریقوں کا جائزہ، مہارات کا تبادلہ، ہیلتھ انوینشن، میڈیکل کوڈنگ اور ایمریجنسی ہیلتھ سروسزکے شعبوں مں تعاون کے امکانات تلاش کیے جائیں گے۔
فہد بن عبدلرحمن جلاجل صحت کے شعبے میں آسٹریلیا میں سکالر شپ پر زیرتعلیم سعودی طلبا سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

شیئر: