Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا پاکستان میں سیلاب اور بارش سے اموات پر اظہار تعزیت

پاکستان میں حکام کا کہنا ہے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 205 ہوگئی ہے۔ (فوٹو ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور طوفانی بارش سے اموات پر حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حکومت پاکستان اور متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار یکجتہی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 205 ہوگئی ہے۔
سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ خیبر پختونخوا ہے جہاں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 189 ہلاک، جبکہ 21 زخمی ہوئے ہیں۔
باجوڑ میں متاثرہ علاقہ سالارزئی میں امدادی سامان لے جانے والا ہیلی کاپٹر MI-17 کریش ہوگیا۔ اس حادثے  میں دو پائلٹوں سمیت عملے کے پانج افراد جان سے گئے۔

 

شیئر: