Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیامسلمانوں کی آمد روکنے کیلئے ہندوستانی سرحد سیل

کولکتہ ۔۔۔۔۔بارڈر سیکیورٹی فورسز ایسٹرن کمانڈکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر پی سنگھ نے کہا کہ بنگلہ دیش سے متصل4ہزار 96کلومیٹر طویل ہندوستانی سرحد کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ آرپی سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ جن کے پاس پاسپورٹ نہیں وہ سرحد عبور نہیں کرسکتے چاہے وہ روہنگیائی ہوں یا بنگلہ دیشی یا پھر کسی اور ملک کا باشندہ ۔

شیئر: