Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحفظِ خوراک کے لیے شادی ہالوں پر فیس عائد کرنے کا منصوبہ زیر غور

علامتی فیس رکھی جائے گی جو 5 سو ریال تک ہو گی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
 خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم ’جمعیہ حفظ النعمہ‘ (ایسوسی ایشن آف سیونگ فوڈ) کے سی ای او محمد العقیلی کا کہنا ہے کہ ’ دعوتوں میں بچ جانے والے کھانے کو محفوظ طریقے سے ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لیے شادی ہالوں پر فیس عائد کرنے کے منصوبے کو منظم انداز میں نافذ کرنے پر غور جاری ہے۔
اخبار 24 سے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد العقیلی کا کہنا تھا کہ شادی ہالوں میں جو کھانا بچ جاتا ہے اسے طبی و حفظان صحت کے اصولوں کے تحت محفوظ طریقے سے تقسیم کرنے کے لیے پروگرام پر عمل کیا جاتا ہے۔
ایسوسی ایشن کے کارکن مقررہ وقت پر شادی ہالوں سے بچا ہوا کھانا لاتے ہیں بعدازاں انہیں حفظانِ صحت کے ضوابط کے تحت پیک کرنے کے بعد مخصوص گاڑیوں کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
العقیلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا پروگرام ہے کہ شادی ہالوں سے کھانے کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کےلیے معمولی فیس رکھی جائے جو 500 ریال سے زیادہ نہیں ہو گی۔

 فیس عائد کرنے کا مقصد فلاحی کام کو مزید بہتر بنانا ہے(فوٹو،ایکس )

شادی ہالوں پر فیس کا مقصد اس کارِ خیر میں تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ غذا کو ضائع ہونے سے بچانے اورفوری طورپر انہیں مستحق افراد تک پہنچانے کےلیے منظم انداز میں کام کیا جاسکے۔
العقیلی کا مزید کہنا تھا کہ بعض مقامات پر  فیس منصوبے پر عمل شروع کردیا گیا ہے تاہم کسی طرح کا معاہدہ تاحل نہیں کیا گیا۔
 اس حوالے سے کونسل وزارتِ بلدیات و ہاوسنگ کے ساتھ مل کر منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے جس کے تحت شادی ہالوں اور ہوٹلوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے ۔

شیئر: