سائنسی تحقیق کا اصل امتحان معاشرے سے تفر یق کا خاتمہ ہے، صدر جمہوریہ
نئی دہلی۔۔۔۔صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے نئی دہلی میں سائنسی اور صنعتی تحقیق کونسل ( سی ایس آئی آر ) کی پلاٹنیئم جوبلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ سی ایس آئی آر کا عملہ ہندوستان کی سائنسی افرادی قوت کا صرف 3سے 4فیصد ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی ایس آئی آر ملک کے تعمیری عمل میں کتنا اہم ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا ، میک انڈیا ، ڈیجیٹل انڈیا ، سوچھ بھارت ، نمامی گنگے اور اسمارٹ سٹی مشن جیسے قومی اہمیت کے حامل منصوبے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک کہ ہمارے سائنسداں اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والے خاص طور پر سی ایس آئی آر کا تعاون حاصل نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنسی تحقیق کا اصل امتحان سماجی شعبے میں ہے چاہے وہ صحت ، صفائی ستھرائی ، تعلیم یا زراعت ہو،تفریق کا خاتمہ اس کی صلاحیت میں مضمر ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ صنفی برابری کے بغیر ہمارے ترقیاتی اہداف کے کوئی معنی نہیں۔