Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ کا انعقاد اکتوبر میں ہوگا

’خوشحالی کی کنجی‘ کے عنوان کے تحت منعقد ہونے والا نواں اجلاس ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی سرپرستی میں ریاض میں 27 سے 30 اکتوبر 2025ء کے دوران  فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو سمٹ کا انعقاد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ’خوشحالی کی کنجی‘ کے عنوان کے تحت منعقد ہونے والا نواں اجلاس ہوگا۔
یہ کانفرنس ایک نمایاں عالمی پلیٹ فارم ہے جو ممتاز قائدین، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو یکجا کرتا ہےتاکہ سرمایہ کاری کو بروئے کار لا کر انسانیت کے لیے ایک خوشحال اور پائیدار مستقبل تعمیر کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
کانفرنس میں اُن رکاوٹوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو ترقی کی راہ میں حائل ہیں نیز کس طرح ٹیکنالوجی اور پالیسیوں میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے اور کس طرح مصنوعی ذہانت اور نئی ابھرتی ٹیکنالوجیز مواقع فراہم کرتی ہیں۔
 جغرافیائی سیاسی کشیدگیوں اور وسائل کی ناہمواری کا عالمی روابط پر کیا اثر پڑتا ہے۔
فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹیو کے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور قائم مقام صدر رچرڈ اتیاس نے وضاحت کی کہ یہ کانفرنس تخلیقی افکار کے تبادلے، اسٹریٹجک شراکت داریوں کے قیام اور خوشحالی و ترقی کے فروغ کا ایک اہم مرکز ہے۔
متوقع ہے کہ یہ کانفرنس 7500 سے زیادہ شرکا اور 600 سے زائد ممتاز مقررین کو اپنی جانب متوجہ کرے گی جو 250 مکالماتی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

شیئر: