Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی سمجھوتہ برقرار رہنا چاہیئے،روسی وزیر خارجہ

ماسکو ....روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ایٹمی سمجھوتہ برقرار رہنا چاہیے۔ آستانہ میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متوازن فیصلہ لیں گے۔ ایسے خدشات ہیں کہ امر یکہ اس ڈیل سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ جوہری ڈیل میں ترمیم نہ کی جائے اور امر یکہ اس پر عمل پیرارہے۔ اس سے قبل بھی روس کہہ چکا ہے کہ اگر امریکہ نے سمجھوتہ ختم بھی کیا تو وہ ایران کی حمایت جاری رکھے گا۔

شیئر: