Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں تارکین کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ

 برلن …  جرمن چانسلر انجیلا ماریکل حکومتی اتحادی پارٹیوں کی تنقید اورحکومتی اتحادی جماعت سی ڈی یو اور سی ایس یو کیساتھ طویل مذاکرات کے بعد جرمنی میں تارکین وطن اورسیاسی پناہ لینے والوں کی تعدادمحدودکرکے سالانہ 2لاکھ کرنے پرراضی ہوگئیں۔جرمن چانسلر سے اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جرمنی انسانی ہمدردی کے تحت تارکین وطن اورپناہ گزینوں کو پناہ دیگا لیکن یہ تعداد2لاکھ سالانہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔اس سے قبل 2015میں جرمن چانسلر نے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو جرمنی آنے کی اجازت دی تھی تو دنیا بھر سے 10 لاکھ کے قریب پناہ گزینوں نے جرمنی کا رخ کرلیا تھا جس کے باعث سماجی فلاحی بہبودکے نظام پر اثرپڑا  ۔جرمن سوسائٹی میں تارکین وطن کے خلاف جذبات میں بھی اضافہ ہوا۔

شیئر: