غزہ کے الشاطی کیمپ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے پر فلسطینی فن کاروں نے سپینش سٹار فٹ بالر لامین یمال کی تصویر بنا دی۔ تصویر میں لامین یمال کو فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فنکار اوبے القرشالی کا کہنا ہے کہ یہ میورل لامین یمال کی فلسطین اور غزہ سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے بنایا گیا۔ یہ آرٹ ورک اوبے القرشالی اور احمد الحلبی نے مل کر تیار کیا۔ جنگ کے ملبے پر بننے والی یہ تصویر غزہ کے عوام کی مزاحمت، امید اور یکجہتی کی علامت بن گئی ہے۔ دیکھیے اے ایف پی کی ویڈیو۔۔۔