Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ کیس: ملوث کرکٹرز کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات

لاہور: ایف آئی اے نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی سی بی سے کھلاڑیوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا تھا جس میں لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا ڈیٹا بھی شامل ہے، یاد رہے کہ رواں سال فروری میں اسکینڈل سامنے آنے پرہی اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کردیا تھا لیکن پی سی بی کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کا فیصلہ ہونے تک مزید کارروائی نہ کی جائے۔اب ٹریبونل کی جانب سے شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف فیصلہ سامنے آچکا تو ایف آئی اے نے بھی کریمنل کیس کے طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا،اس کارروائی میں ٹریبونل کے فیصلے کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔

شیئر: