ابھا نارائن لامبا گزشتہ تین دہائیوں سے انڈیا کے تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ان میں قدیم بدھ غاریں، اسلامی مقبرے، مندر اور ممبئی کی مشہور تاریخی عمارت ’گیٹ وے آف انڈیا‘ شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارتوں کو نہ تو حکومت تحفظ فراہم کرتی ہے اور نہ ہی مقامی لوگوں یا مالکان کے پاس ان کی دیکھ بھال کے لیے پیسے ہوتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیے اے ایف پی کی ویڈیو میں