Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے قطری مہم کا بھانڈا پھوڑ دیا

واشنگٹن ....امریکہ نے خصوصی رپورٹ جاری کرکے واشنگٹن میں اپنی تصویر خوبصورت بنانے کے لئے قطر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ امریکہ نے اُن کمپنیو ںکے نام رائے عامہ کے سامنے پیش کردیئے جن کے ساتھ قطر نے اپنی تصویر بہتر بنانے کی مہم چلانے کے معاہدے کئے تھے۔ اوپن سیکریٹس سینٹر امریکہ میں سیاسی و ابلاغی شعبوں میں خرچ کی جانے والی دولت پر نظر رکھتا ہے۔ بائیکاٹ کے 2 دن بعد ہی قطر نے واشنگٹن کا رخ کرکے امریکی دارالحکومت کے لوگوں کے ذہن اور دل جیتنے کیلئے خصوصی مشن شروع کرادیاتھا۔ قطری حکام نے متعدد کمپنیوں کے ساتھ اس مقصد کیلئے خصوصی معاہدے کئے اور انہوں نے جون سے لیکر تاحال اس مد میں خطیر رقم خرچ کی۔
 

شیئر: