Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ پر مچھلی دیکھتے ہی 10 سیکنڈ میں امیگریشن مکمل

دبئی.... دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی 10 سیکنڈ میں مکمل کرلی جائے گی۔ مچھلی کی طرف دیکھنے پر مسافر کی تصویر نمودار ہوگی اور امیگریشن کی کارروائی تمام ہوجائےگی۔ برطانوی جریدے ڈیلی میل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اب دبئی جانے والے مسافروں کو سیکیورٹی راہداری یا الیکٹرونک گیٹ سے گزرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ دبئی میں جی ٹیکس نمائش کے دوران ادارہ امور تارکین نے امیگریشن کی کارروائی نمٹانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرکے تمام شائقین کو حیرت زدہ کردیا۔ خفیہ کیمروں کے ذریعے مسافر کے چہرے یا قرنیہ کے ذریعے امیگریشن کی کارروائی لمحوں میں ہوجائے گی۔ ایئرپورٹ حکام مچھلی کی سرنگ تیار کرینگے جو  80 کیمروں سے آراستہ ہوگی ۔ مختلف زاویوں سے کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ 2018 ءکے موسم گرما کے اختتام پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل نمبر 3 میں یہ منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔ کئی مرحلوں میں روبہ عمل لایا جائے گا۔ 2020 ءتک حتمی شکل اختیار کرلے گا۔ 
 
 

شیئر: