Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریا میں دنیا کا کم عمرترین حکمراں

     ویانا ... آسٹریا میں  قدامت پسند آسٹرین پیپلز پارٹی نے  عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ پارٹی  رہنما 31 سالہ سباستیان کْرس  یورپ  اور دنیا کے کم عمر ترین سربراہ حکومت ہونگے۔ کْرس 2013ء میں آسٹریا کے وزیر خارجہ بنے تھے،  ان کی عمر محض 27 برس تھی۔  31 برس کی عمر میں وہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر بن جائیں گے۔پارلیمانی الیکشن کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قدامت پسند پیپلز پارٹی ) 31.5 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔موجودہ وفاقی چانسلر کرسٹیان کَیرن کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی 27.1 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی ہے۔  فریڈم پارٹی کو 25.9 فیصد ووٹ ملے۔

شیئر: