Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس گروپ رواں سال 17 ہزار 300 افراد کو بھرتی کرے گا

یہ تعداد ایک درمیانے درجے کے شہرکی آبادی کے برابر ہے۔( فوٹو: امارات الیوم)
ایمریٹس گروپ کی جانب سے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑی ڈرائیو کا آغاز کیا ہے۔
رواں مالی سال کے دوران 17 ہزار 300 سے زائد  افراد کو بھرتی کیا جائے گا جو ایک درمیانے درجے کے شہرکی آبادی کے برابر ہے۔
امارات الیوم کے مطابق ایمرٹیس اور دبئی نیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(دناتا) سمیت دیگر گراونڈ سروسز کے شعبوں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔
 جن شعبوں میں اسامیاں درکار ہیں ان میں فلائٹ کریو، پائلیٹس ، انجیئنرز، مارکیٹنگ اینڈ سیلز، گراونڈ کنٹرولر، کیٹرنگ، آئی ٹی سپیشلسٹ، ہیومن ریسورسز اور فنانس شامل ہیں۔
دوسری جانب ’دناتا‘ نے کارگو ، کیٹرنگ اور گراونڈ کنٹرولنگ سروسز کے لیے 4 ہزار افراد کو بھرتی کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔
ایمریٹس گروپ میں سال 2022 کے بعد سے 41 ہزار کارکنوں کو بھرتی کیا گیا جن میں سے 27 ہزار آپریشنل سروسز سے تعلق رکھتے ہیں اس کےساتھ  گروپ کی افرادی قوت ایک لاکھ 21 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
گروپ میں ملازمت کے خواہاں دنیا کے کسی بھی ملک سے ای میل پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

شیئر: