Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ : راج شاہی کنگز کی8وکٹوں سے فتح

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں راج شاہی کنگز نے رنگپور رائڈرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔رنگپور رائڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور5وکٹوں کے نقصان پر134رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔روی بوپارہ نے نصف سنچری اسکور کی اور54رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔شہریار نفیس نے23اورمحمد متھن نے18رنز اسکور کئے ۔ راج شاہی کنگز کے بولر ز کی جانب سے بھی رنگپور کے اسکور میں18رنز کا اضافہ کیا گیا جبکہ فہد رضا 2وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔135رنز کا ہدف راج شاہی کےلئے زیادہ مشکل ثابت نہیں ہوا اوپنرز لینڈل سمنزاور شہریار نفیس نے122رنز کی شراکت قائم کرکے 16.4اوورز میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ۔ سمنز53کے انفرادی اسکور پر رن آوٹ ہو گئے تاہم شہریار نفیس نے 63رنز کی ناقابل شکست اننگز کے ساتھ ٹیم کو ہدف تک پہنچا کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ شہریار نے 44گیندوںپر3چھکوں اور4چوکوں کی مدد سے اننگز مکمل کی جبکہ لینڈل سمنز نے ایک چھکا اور 4چوکے لگائے۔ان کے ساتھ رونی تعلقدار4گیندوں پر10رنز بنا کر ناٹ آوٹ لوٹے۔ تعلقدار نے اسکور برابر ہونے کے بعد چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔اس میچ کی واحد وکٹ تھیسارا پریرا کے حصے میں آئی۔

شیئر: