Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: 59 فیصد شہری ہفتے میں 150 منٹ جسمانی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں

واکنگ اور سائیکلنگ 57.1 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب میں 18 سال اور اس سے زائد عمر کے 59 فیصد سے زائد شہری ہفتے میں کم ازکم 150منٹ جسمانی سرگرمی میں حصہ لیتے ہیں۔ مردوں میں 66.5 فیصد اور خواتین میں 43.1 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے مملکت کی سطح پر سال 2025 میں نیشنل ہیلتھ سروے کے حوالے سے بتایا 18 سے 29 سال کی عمر کے افرد میں جسمانی سرگرمی کی شرح سب سے زیادہ 71.2 فیصد رہی۔
اس کے بعد 30 سے 39 سال کی عمر کے افراد میں 62.6  فیصد، 40 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں 56.1 فیصد شرح رہی جبکہ 5 سے 17 برس کے 19 فیصد بچے اور نوجوان یومیہ 60 منٹ ورزش کرتے ہیں۔ 80 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی شرح 3.5 فیصد تک رہی۔
جسمانی سرگرمی کی مختلف اقسام میں واکنگ اور سائیکلنگ 57.1 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کام سے متعلق جسمانی سرگرمی 43.9 فیصد اور دیگر سرگرمیاں 37.8 فیصد رہیں۔
 34.6 فیصد بچے اور نوجوان روزانہ ایک سے دو گھنٹے غیرفعال سرگرمیوں میں گزارتے ہیں اس میں ٹی وی کے سامنے بیٹھنا یا تعلیمی مقاصد کے علاوہ ڈیجیٹل ڈیوائسز کا استعمال شامل ہے۔

 

شیئر: