Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنا غصہ بچوں پر نہ اتاریں

ہم میں سے اکثر افراد  بہت کمزور اعصاب کی مالک ہوتے ہیں۔ ہمارےیہ کمزور اعصاب بچوں کی انتہائی جائز اور مناسب شرارتوں پر بھی چٹخنے لگتے ہیں۔ یاد رکھیں ایک لمحے کی غفلت انسان کو مربی سے ظالم بنا دیتی ہے ۔ چند الفاظ کی زیادتی آپ کے بچے کی شخصیت سال ہا سال کے لیے مسخ کر دیتی ہے ۔
دیکھا جائےتو اس میں بچوں کا نہیں بلکہ زیادہ قصور ہمارا ہے۔ ہماری صحت اور اعصاب اگر بچوں کی عام شرارتوں اور بچپنے کے متحمل نہیں ہو رہے تو ہمیں اپنے اوپر توجہ دینے کی ضرورت ہے،اپنی صحت کی بحالی کے لیے وقتاًفوقتاًکسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔اسی طرح آپس کی لڑائی میں بچوں کو شامل کرنا یا کسی اور کا غصہ بچوں پر اتار نا  بچوں کی شخصیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اگر آپ کسی بھی طرح کے مسائل سے دوچار ہیں اور ان مسائل کے باعث چڑچڑے پن کا شکار ہو کر بچوں کو مشق ستم بناتے ہیں تو آپ غلط کر رہے ہیں۔ آپ اپنی ذہنی، نفسیاتی، جسمانی صحت پر توجہ دیں اور اپنے مسائل حل کرنے کے لیے مناسب ذرائع کا سہارا لیں تو آپ کی گھریلو زندگی بہت بہتر ہو جائے گی ۔
 
 
 

شیئر: