Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی پی ایل: ڈھاکا ڈائنامائٹس کی پہلی پوزیشن

 
چٹاگانگ:بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس نے چٹاگانگ وائکنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ڈھاکا کے اوپنر ایون لیوس نے 31گیندوں پر9چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے دھوا ںدھار اننگز کھیلتے ہوئے 75رنز بنائے اور مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چٹاگانگ وائکنگز نے5وکٹوں کے نقصان پر187رنز بنائے۔اوپنر لیوک رونچی نے59اور وکٹ کیپر انعام الحق نے73رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سکندر رضا 26 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔شکیب الحسن، سنیل نرائن، ابو حیدر اور محمد شاہد نے ایک، ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کے اوپنر شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنا ئے آوٹ ہو گئے تاہم دوسرے اوپنر ایون لیوس نے جوئے ڈینلی کے ساتھ118رنز کی شراکت قائم کرکے صورتحال بہتر بنائی وہ 75رنز بنا کر ریاد امرت کی گیند پر کیچ ہو گئے۔ جوئے ڈینلی بھی مجموعی اسکور میں 5رنز کا اضافہ کرنے کے بعد44رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم کیمرون ڈیلپورٹ اور کپتان شکیب الحسن نے بالترتیب43اور22 کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 19 ویں اوور کی5ویں گیند پر ٹیم کو ہدف تک پہنچادیا اور ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی ٹیم پھر لیگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی۔

شیئر: