Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قالین پر لگے دھبے کیسے صاف کریں ؟

اگر قالین پر تیل اور چکنائی کے داغ پڑگئے ہوں تو اس جگہ پرنمک ،کھانے کاسوڈا اور مکئی کے آٹے کے ذریعے صاف کیا جا سکتا ہے۔ ان تمام چیزوں کو آپس میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور داغ پر ڈال کر جذب ہونے کے لیے کچھ وقت دیں۔ اس کے بعد اسے رگڑ کر  صاف کردیں۔
قالین سے چائے یا کافی کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے گرم پانی میں سفید سرکہ ملائیں اور اسے دھبوں پر لگادیں۔ مناسب وقفے کے بعد ٹشوپیپر سے رگڑکر صاف کردیں۔ دھبے دور ہوجائیں گے۔
پھلوں کے رس کے داغ صاف کرنے کے لیے تھوڑی سی شیونگ کریم انگلی پر لگاکر اس جگہ لگادیجیے ، جہاں قالین پر پھل کارس گرگیا ہو۔ تھوڑا وقفہ دے کر اسفنج کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈبوکر قالین کو صاف کردیں۔
روشنائی کے دھبے صاف کرنے کے لیے کپڑے کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈبوکر قالین کا وہ حصہ صاف کریں، جہاں روشنائی کادھبہ ہے۔ تھوڑی دیر بعد اس جگہ کو الکحل یاتھنر سے رگڑدیں۔ دھبا چند منٹ میں صاف ہو جائے گا۔
 

شیئر: