Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں بدھ 11 مارچ کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں بدھ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔  
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 172 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 961 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
تاہم دوسری جانب بدھ کو چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں آیا۔ گزشتہ دن کی طرح مقامی مارکیٹ میں  24 قیراط چاندی فی تولہ قیمت 9 ہزار 354 روپے  اوراسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 19 روپے برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 205  ڈالر ہو چکی ہے۔ تاہم آج  فی اونس چاندی کی قیمت گزشتہ دن کی طرح 88.70 ڈالر برقرار رہی۔

شیئر: