Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں، روس میں کاونٹ ڈاون شروع

  ماسکو :روس میں فیفا ورلڈ کپ 2018ءکی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔گزشتہ روز194دن کے کاونٹ ڈاون کا بھی آغاز کر دیا گیا ۔ ماسکو کے مانیزہنایا اسکوائر پرفٹ بال ورلڈ کپ کی الٹی گنتی کی گھڑی کو آن کردیا گیا ہے جو اب سے اس وقت تک کا تعین کر تی دکھائی دے رہی ہے جب ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب شروع ہو گی۔فٹبال ورلڈ کپ میزبان روس کے گیارہ شہروں اور12 وینیوز پرکھیلا جائے گااور اس فٹبال ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں چیمپیئن بننے کےلئے ان ایکشن ہوں گی۔ گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر، یوراگوئے ہیںجبکہ گروپ بی میں پرتگال، اسپین، مراکش، ایران، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو، ڈنمارک ، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا، نائیجریا، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا، سربیا، گروپ ایف میں دفاعی چیمپیئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن، جنوبی کوریا، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس، انگلینڈاور گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا، جاپان شامل ہیں۔

شیئر: