Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت نے اشتہارات پر خرچ کئے 3754کروڑ

نئی دہلی۔۔۔۔مودی حکومت نے 3سال میں اشتہارات پر 3754کروڑ روپے خرچ کئے ۔ وزارت اطلاعات کیمطابق الیکٹرانک ، پرنٹ میڈیا اور آؤٹ ڈور پبلسٹی میں مودی حکومت نے اپریل2014اور اکتوبر 2017ء کے درمیان61کھرب62ارب 30لاکھ65 ہزار 437 روپے خرچ کئے ۔ ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے الیکٹرانک میڈیا پر تشہیر کیلئے 1656کروڑ خرچ کئے۔اس میں کمیونٹی ریڈیو ، ڈیجیٹل سنیما، دوردرشن ، انٹر نیٹ ،ایس ایم ایس اور ٹی وی ذرائع بھی شامل ہیں۔ مودی حکومت نے پرنٹ میڈیا میں اشتہارات پر 1698کروڑ روپے خرچ کئے۔ اسکے علاوہ آؤٹ ڈور پبلسٹی ، ہورڈنگ ، پوسٹر ، کتابچے اور کیلنڈرز کے ذریعے تشہیر پر 399کروڑ روپے خرچ کئے۔یہ اخراجات مرکزی حکومت کی کئی وزارتوں کے سالانہ بجٹ سے بھی زیادہ ہیں۔

شیئر: