Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم مداخلت اور زیادہ حل پر ہو عمل، جسٹس مشرا

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے کہا کہ ثالثی کے ذریعے کسی بھی تنازع میں کم سے کم مداخلت اور زیادہ سے زیادہ نمٹانے کے اصول پر عمل کیا جانا چاہئے۔ جسٹس مشر ا نے انڈین کونسل آف آربٹریشن کے ذریعے یہاں منعقد ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ ثالثی کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے میں عدالتوں کی مداخلت کم سے کم ہونی چاہئے، ساتھ ہی تنازعات کو نمٹانے کا تناسب زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے۔ آنے والے دنوں میں ثالثی کے شعبے میں ہندوستان کا دنیا میں خصوصی مقام کا دعویٰ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ تنازعات کے حل میں ادارہ جاتی ثالثی کی نئی بلندیاں طے کریگی۔

شیئر: