Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کا فا ئنل کراچی سے لاہور منتقل

اسلام آباد:سندھ حکومت کے عدم تعاون سے پانچواں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کا فا ئنل کراچی سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ کا فائنل 21 جنوری 2018ءکو لاہور میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ (پی بی سی سی )کے چیئرمین نے ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے اس میں کافی دلچسپی کا اظہار بھی کیا تھا تاہم سندھ شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کے سیکرٹریز کے یکے بعد تبادلوں کی وجہ سے ان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی )نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کا فائنل کراچی سے لاہور منتقل کر دیا ہے ۔ایونٹ میں دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21جنوری 2018ءکو لاہور میں کھیلا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکریٹری ا سپورٹس پنجاب عامر جان نے ہمیں ورلڈ کپ کا فائنل لاہور میں کرانے پر بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے بھی 9اور 10جنوری 2018ءکو اقبال ا سٹیڈیم فیصل آباد میں میچز کرانے کا اعلان کیا ہے ۔

شیئر: