Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان القدس معاملے پر قرارداد پیش کرے گا،ملیحہ لودھی

  نیو یارک ... اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مشترکہ قرار داد پیش کرے گا ۔ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی فیصلے واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔او آئی سی سفیروں کے گروپ کے اجلاس کے دوران ملیحہ لودھی نے کہاکہ فلسطین کے نصب العین کی حمایت اورالقدس الشریف کا دفاع پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہے۔ امریکی اقدام عالمی قانونی نظام کےلئے نقصان دہ ہے۔ اس سے پہلے سے تشدد کا شکار خطہ مزید غیر مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ امریکی اقدام سے نہ صرف امن کے امکانات معدوم ہوں گے بلکہ قوت کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کےلئے مزید تقویت ملے گی۔ او آئی سی سفیرں کے اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کے بارے میں جنرل اسمبلی کے خصوصی ہنگامی اجلاس سے قبل موقف کو حتمی شکل دی گئی۔ واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس عرب گروپ اور او آئی سی کی مشترکہ درخواست پر طلب کیاگیا ہے۔ 

شیئر: