Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’گئو کشی کرو گے تو یوں ہی مرو گے‘‘بی جے پی رکن اسمبلی

الور۔۔۔۔۔ راجستھان کےضلع  الور میں گزشتہ روز مبینہ گئو رکشکوں کے ذریعہ ٹرک میں گائے لے جا رہے ذاکر خان کی پٹائی کے معاملے میں الور ضلع کے بی جے پی رکن  اسمبلی گیان دیو آہوجہ نے لنچنگ (بھیڑ کے ذریعے تشدد) کو درست قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ”میرا توسیدھا سیدھا کہنا ہے کہ گئو اسمگلنگ اور گئو کشی کرو گے تو یوں ہی مرو گے۔“ دوسر ی جانب انہوں نے  ذاکر پر بھیڑ کے ذریعہ تشدد کو غلط خبر ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ”کچھ لوگ ٹرک کا پیچھا کر رہے تھے جس کے سبب ٹرک الٹ گیا اور ملزم کو چوٹ آئی جبکہ اس کا کہنا ہے کہ  مقامی لوگوں نے اسے پیٹا ہے۔ میں نے ایس ایچ او سے واقعہ کے بارے میں معلوم کیا تو پتہ چلا کہ بھیڑ نے اسے نہیں پیٹابلکہ  ٹرک الٹنے سےزخمی ہوا۔رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اجیت سنگھ نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گایوں سے لدے منی ٹرک کو رام گڑھ کی جانب لے جانے کی اطلاع ملنے پر بیریئر لگائے گئے جسے  گاڑی میں سوار لوگوں نے توڑ دیا اور وہاں سے فرارہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود لوگوں نے ان پرحملہ کردیا جس میں  46 سالہ ذاکر خان نامی شخص  بری طرح زخمی ہو گیااور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ذاکر کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں علاج کےلئے داخل کرایا۔

شیئر: