Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں حکومت اورباغیوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

کیف ۔۔۔یوکرین میں رواں برس کے دوران پہلی مرتبہ مشرقی علاقے کے علیحدگی پسند باغیوں اور حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ خود ساختہ عوامی جمہوریہ لوہانسک کے باغیوں نے کیف حکومت سے تعلق رکھنے والے 16 قیدیوں کو رہا کر دیا جبکہ یوکرینی حکومت نے 99  قیدیوںکو رہا کر دیا۔ قیدیوں کے تبادلے کا یہ معاہدہ روس نے کروایا تھا۔علیحدگی پسند 74 جبکہ کیف حکومت 306 قیدیوں کو رہا کریگی۔ یوکرین میں  2014 ء سے جاری مسلح تنازعہ میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 
 

شیئر: