Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسڈ بیسڈ ایکس فولی ایٹر

ایکس فولی ایٹر  چہرے کی مردہ  جلد کو صاف کرکے جلد کی چھپی ہوئی چمک کو سامنے لاتا ہے  . اس سے نہ صرف  مردہ جلد  صاف ہو جاتی ہے  بلکہ جلد  تروتازہ اور چمکدار اور رنگت نکھری  نکھری محسوس ہوتی ہے .  ا گر آپ بھی چہرے کی مردہ جلد صاف کرنا چاہتی ہیں تو ایسڈ بیسڈ ایکس فولی ایٹر سے بہتر بھلا کیا ہو سکتا ہے  .  ایسڈ بیسڈ ایکس فولی ایٹر  پھلوں کے ایسڈز ، اناج اور دالوں سے حاصل ہونے والی فائٹک ایسڈ اور دودھ سےے حاصل ہونے  والے  لیکٹک ایسڈ   جیسے اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے   .  اس میں پپیتا اور انناس  کے ایسے مفید  اجزا بھی شامل کیے جاتے ہیں جو جلد کو صاف اور چمک دار بنانے میں مدد دیتے ہیں . یہ حساس جلد پر بھی بلا خوف و خطر اپلائی کیے جا سکتے ہیں اور چند گھنٹوں میں ہی  زبردست نتائج   دیتے ہیں . لیکن  اس بات کا خیال رکھیں کہ ایکس فولی ایٹر کو جلد پر روزانہ استعمال نہ کریں بلکہ  اس کا ہفتے  میں زیادہ سے زیادہ دو بار استعمال کریں اور وہ بھی نرمی کے ساتھ . اسے چہرے پر رگڑنے سے اجتناب کریں ورنہ دانے  نکلنے کا سلسلہ  شروع ہو سکتا ہے  . 

شیئر: