Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں سول نافرمانی تحریک، شناختی کارڈ اور یوٹیلٹی بلز نذر آتش

 تہران ....اگرچہ انقلابی گارڈز نے اعلان کیاہے کہ ایران میں ہنگامے ختم کردیئے گئے ہیں مگر ایرانی عوام احتجاج اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب انہوں نے تحریک سول نافرمانی شروع کردی ہے۔ انہوں نے اپنے شناختی کارڈ اور یویٹلٹی بلز نذر آتش کردیئے ہیں اور اسکی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالدی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ایرانی عوام حکومت کو بجلی ، گیس اور دیگر بل ادا کرنے کیلئے تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے تحریر کیا کہ ہم کوئی بل ادا نہیں کرینگے اور ایران کا بدعنوان نظام آخر ختم ہوجائیگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران میں قیمتوں میں اضافے اور بے روزگاری کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے تھے۔ مظاہرین کرپٹ نظام کیخلاف بھی احتجاج کررہے تھے۔ اگرچہ حکام نے کہا ہے کہ احتجاج ختم ہوچکا ہے تاہم انکے ان بیانات سے اسکی تصدیق نہیں ہوتی۔ ہنگاموں کے دوران سیکڑوں افراد گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ تہران کے پراسیکیوٹر عباس جعفری دولت آبادی کا کہناہے کہ اب تک 70گرفتار شدگان کو ضمانت پر رہا کیا جاچکا ہے۔

شیئر: