Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کی حفاظت ‎

زندگی کی تمام خوبصورتی آنکھوں کے دم سے ہے . کوئی خوبصورت لمحہ ہو یا کوئی بھی جاذب نظر نظارا ، ہر شے نگاہوں سے ہوتی ہوئی ہماری حسین یادوں کا حصہ بن جاتی ہے .  آنکھیں ہزار نعمت ہیں اور ان کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے . آنکھوں کی متاثرہ صحت نظر کی کمزوری کا باعث بنتی ہے . اچھی اور متوازن غذا اور احتیاط کے ذریعے نظر کی کمزوری سے بچا جاسکتا ہے . ذیل میں چند مفید ٹوٹکے درج ہیں جن کے ذریعے آنکھوں کوصحت مند اور نظر کوبہتر بنایا جا سکتا ہے . 
بادام اور سونف کا روزانہ استعمال نظر کی کمزوری سے بچانے میں مدد دیتا ہے ۔ گاجر  آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے آپ چاہے  کچی گاجر کھائیں ، اس کا جوس پیئیں یا اس کا مربع کھائیں ،  یہ ہر صورت میں آنکھوں پر مثبت اثر ڈالتی ہے .  آنکھوں کی جلن  یا سرخی کی صورت میں دھنیے کے پانی سے آنکھیں دھونے سے جلن اور سرخی میں آرام آجاتا ہے  . پارسلے کا جوس بھی آنکھوں کےلئے انتہائی مفید ہے یہ آنکھوں کی بیماریوں جیسا کہ کار نیل السر ، سفید  موتیا ، آنکھوں کی سوزش  اور ورم وغیرہ  دور کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے .
 آنکھوں کی ورزش بھی نظر کو کمزور ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے  . آنکھوں میں تھکن اور جلن کی صورت میں کھیرے کے ٹکڑے  آنکھوں پر  رکھنے سے درد میں آرام ملتا ہے ،  آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچتی ہے اور نظر بھی ٹھیک رہتی ہے  . خشک میوہ جات  جیسا کہ بادام ،  کاجو اور اخروٹ کھانے سے دماغ تر رہتا ہے اور آنکھوں کی نظر درست رہتی ہے . 
آنکھوں کی حفاظت  کے لیے ٹی وی ہمیشہ فاصلے سے دیکھا جائے .  کمپیوٹر کا استعمال کم سے کم  کیا جائے اور اگر استعمال ضروری ہو تو حفاظتی سکرین کا استعمال کیا جائے . اسکے علاوہ  آنکھوں کی صحت کے لئے بھر پور نیند بھی بہت  اہم ہے . 

شیئر: