نئی دہلی۔۔۔۔۔۔ راجدھانی دہلی کے شرينواس پوری علاقے کی ایک جھگی بستی میں آگ لگنے سے 21 افراد جھلس گئے جن میں4 کی حالت نازک ہے۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی آگ گیس سیلنڈرسے گیس رسنے کے باعث لگی۔جھلس جانیوالوں کو صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔دوسری جانب نریلہ کے بھورگڑھ انڈسٹریل علاقہ میں گزشتہ شب ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ جس سے پوری عمارت منہدم ہو گئی۔دہلی فائر بریگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ فیکٹری میں پلاسٹک کا دانہ تیار کیا جاتا تھا۔ فائر بریگیڈ کی 26 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںاور آگ بجھانے کی کارروائی انجام دیں۔