Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیوشن چھوڑ کر حقہ بار جانیوالا بیٹا پولیس کے حوالے

غازی آباد ۔۔۔۔دوستوں کے ساتھ حقہ بار میں کش لگارہے بیٹے کو باپ نے پولیس کے حوالے کردیا۔ بیٹا ٹیوشن چھوڑکر دوستوں کے ہمراہ حقہ بار پہنچاتھا۔اس کی اطلاع ملنے پر والد نے 100نمبر پر پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیٹا اور اس کے دوستوں کو  حراست میں لے لیا۔ والد نے بتایا کہ ٹیوشن سینٹر سے شکایت ملی تھی کہ ان کا بیٹا کئی دنوں سے ٹیوشن پر نہیں آرہا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اس کا پیچھا کیا اور پولیس کی مدد سے اسے حقہ بار میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔پولیس سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ حقہ بار سے کسی قسم کی نشہ آوراشیاء برآمد نہیں ہوئی تاہم ان کی کاؤنسلنگ کی جارہی ہے۔تمام حقہ بار مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ نابالغوں کوکیفے میں آنے کی اجازت نہ دیں۔

شیئر: