Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھوں میں اضافی پسینے کے مسائل کا حل

کیا آپ ہاتھوں میں پسینہ آنے کے باعث دوسروں سے ہاتھ ملانے سے کتراتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو آپ اکیلے نہیں ہیں بلکہ بہت سے افراد   اس مسئلے سے دوچار ہیں .  پسینہ آنا ایک نارمل عمل ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے  لیکن ہاتھوں میں مستقل پسینہ آنا مسائل پیدا کر سکتا ہے . 
اس بیماری کو  پامر ہائپر ہائیڈروسس کہا جاتا ہے . یہ موروثی بھی ہوسکتی ہے اور اسٹریس  ، ڈپریشن  اور  پینک اٹیک بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں .  ہاتھوں پر اضافی پسینہ آنے سے روکنے کیلئے سب سے آسان اور سہل طریقہ بے بی پاؤڈر کا استعمال ہے  . یہ نمی کو جذب کر کے  ہتھیلیوں کو خشک کر دیتا ہے .   بے بی پاؤڈر کے علاوہ سیب کا سرکہ بھی ہاتھوں کا پسینہ ختم کرنے کے لیے بہترین ہے  . یہ جسم کے پی ایچ لیول کو بیلنس کر کےجلد کے مساموں سے اضافی پسینے کے اخراج کی روک تھام کرتا ہے . 
 چائے کی پتی بھی اس مسئلہ کے حل کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے  . چائے موجود ٹینک  ایسڈ  پسینہ خارج کرنے والے گلینڈز  کو اضافی پسینہ خارج کرنے سے روکتا ہے  . گرم ،  گیلے بلیک ٹی بیگ کو پسنے والے ہاتھوں میں کچھ منٹ تک پکڑے رکھنے سے ہاتھوں کا پسینہ صاف ہوجاتا ہے . اسی طرح تین سے چار بلیک  ٹی بیگز گرم پانی کے ایک پیالے میں مکس کرکے اس میں روزانہ تیس منٹ تک ہاتھ ڈبو کے رکھنے سے بھی پسینہ آنا بند ہو جاتا ہے .  
بیکنگ سوڈا  اپنی الکلائین خصوصیات کی بنا پر اضافی  پسینے کے خراج کو روکتا ہے  . دو سے تین چمچ بیکنگ سوڈے کو گرم پانی کے پیالے میں مکس کرکے اس میں دس منٹ تک ہاتھوں کو ڈبو کر رکھیں . یہ عمل روزانہ کرنے سے ہاتھوں  میں پسینے کے مسائل سے بچا جا سکتا ہے . 
اگر ان میں سے کو ئی بھی نسخہ فائدہ نہ دے تو آپ کو اس مسئلے پر سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ اس مسئلے کا ظاہر ہونا کسی بیماری کے اثرات کے طور پر ہو سکتا ہے  جیسا کہ  خون میں شوگر کی کمی ،  تھائیرائیڈ گلینڈ  کا اضافی ہارمون پیدا کرنا ،   ہارٹ اٹیک ، اعصابی نظام  میں  بد نظمی یا الکوحل ودڈراول سینڈروم  ہاتھوں میں اضافی پسینہ آنے کی وجہ بن سکتے ہیں  اور ان مسائل سے بچنے کے لیے احتیاط اور فوری علاج دونوں ضروری یں .
یہ بھی پڑھیں:ہاتھوں کی حفاظت

شیئر: