عراق کے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کی تحقیقات کرنے والی اعلی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ میں مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے متعدد حکومتی اہلکاروں کو تحقیقاتی ریمانڈ پرحراست میں لے لیا۔
چھ مقامی اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا، ان میں شہری دفاع ادارے کے سربراہ اور الکوت میونسپلٹی کے اہلکار شامل ہیں۔ 17 ملازمین کو آئندہ نوٹس تک معطل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
عراق کے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی سے 77 افراد ہلاکNode ID: 892356
سبق نیوز کے مطابق گزشتہ جمعرات کو عراق کے شہر الکوت کے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی سے 63 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ ابتدائی رپورٹ میں آگ لگنے کی وجہ مجرمانہ غفلت قراردیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا ابتدائی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے 17 حکومتی اہلکاروں کے خلاف پرچہ درج کرکے انہیں تحقیقاتی ریمانڈ پر حراست میں لے لیا گیا، ان میں ڈائریکٹر شہری دفاع ، ڈائریکٹر سیاحی سیکیورٹی اور شہری دفاع کے دیگر اعلی عہدیدار شامل ہیں۔
واضح رہے شاپنگ مال کی پانچ منزلہ عمارت کا افتتاح ایک ہفتہ قبل ہوا تھا جس میں ہائپرمارکیٹ اور فوڈ کارنر کے علاوہ دیگر دکانیں بھی تھیں۔