Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں یونیفائیڈ سینٹر کے ذریعے 24 گھنٹے خدمات کی فراہمی

یکم ذی القعدہ سے 29 ذی الحجہ تک مختلف نوعیت خدمات فراہم کی گئی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امورحرمین کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران مسجد نبوی میں ایک لاکھ 27 ہزار 602 زائرین نے مختلف خدمات حاصل کیں جبکہ 6 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ زائرین نے ویل چیئرز اور گالف کارٹس کی خدمات سے فائدہ اٹھاایا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کو یکم ذی القعدہ سے 29 ذی الحجہ تک مختلف نوعیت خدمات مہیا کی گئیں۔
ضیوف الرحمان کو خدمات فراہم کرنے والے یونیفائیڈ سینٹر 24 گھنٹے کے بنیاد پر کام کرتا رہے اس دوران زائرین کو معلومات بھی فراہم کی گئی۔
علاوہ ازیں معمر اور ضرورت مند زائرین کے لیے ویل چیئرز فراہم کرنے کے علاوہ رہائش کے مقام کو بھول جانے والوں کو انکی منزل پر پہنچانا شامل تھا۔
مرکز کی جانب سے مسجد نبوی کے اندر اور بیرونی صحنوں میں متعدد زبانوں کے ماہرین کی خدمات بھی مہیا کی گیں تاکہ وہ انہیں اہم معلومات فراہم کرسکیں۔
مسجد نبوی کے دو اہم مقامات پر سروسز سینٹرز قائم کیے گئے جن میں شمالی سمت گیٹ نمبر 329 جبکہ جنوبی سمت ایگزٹ نمبر 301 کے سامنے ۔
عازمین حج و زائرین مسجد نبوی کی سہولت کے لیے خدمات سینٹرز کافی مفید رہا جس سے یومیہ کی بنیاد پر سیکڑوں زائرین کو مختلف نوعیت کی سروسز فراہم کی گئیں۔

 

شیئر: