Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے علاقے السویدہ سے بے گھر ایک ہزار افراد میں خوراک اور شیلٹرز تقسیم

یہ اقدام شامی عوام کے لیے جاری امدادی منصوبے کا ایک حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے شام کے علاقے السویدہ  سے الدرعا گورنریٹ میں نقل مکانی کرنے والے شامی شہریوں میں خوراک اور شیلٹرز تقسیم کیے ہیں۔
 سعودی عرب کے شامی عوام کے لیے جاری امدادی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر اس امداد سے بے گھر ہونے والے ایک ہزار سے زیادہ افراد نے فائدہ اٹھایا۔
ایس پی اے کے یہ اقدام شاہ سلمان مرکز کے ذریعے سعودی عرب کی جانب سے شامی عوام کے مدد کےلیے مسلسل انسانی ہمدردی کی کوششوں کے فریم ورک میں آتا ہے۔
یاد رہے سعودی وزارت دفاع کے تعاون سے شاہ سلمان مرکز کے تحت سعودی عرب نے شام کے الاذقیہ گورنریٹ میں جنگل کی آگ سے متاثرہ افراد کےلیے فضائی پل قائم کیا ہے۔
 سعودی عرب کے دو امدادی طیارے متاثرہ افراد کےلیے شیلٹرز سمیت دیگر سامان لے کر حلب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

 

شیئر: