Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی صحت کی فکر میں مائیں جان سے گئیں

سان انتونیو ، کیلیفورنیا ..... ممتا ایسی چیز ہے کہ اپنے بچوں کیلئے مائیں اپنی جان کی بھی پروا نہیں کرتیں اور اسی کوشش میں لگی رہتی ہے کہ ان کے بچوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اور اگر بیمار پڑ جائیں تو جلد از جلد صحتیاب ہوجائیں اس کوشش میں اکثر مائیں اپنا دن رات ایک کردیتی ہیں اورایسا ہی کچھ امریکہ کی شمالی ریاست میں انفلوائنزا کے حالیہ وائرس کے دوران دیکھنے میں آیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ خطرناک وائرس گزشتہ دنوںلوگوں اور بالخصوص بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوا تھا۔ نتیجہ یہ تھا کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کے علاوہ مائیں بھی اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں لگ گئی تھیں۔ اتنی شفقت او رمحبت سے کی جانے والی دیکھ بھال کے نتیجے میں بیشتر بیمار بچے صحتمند تو ہوگئے مگر انکی صحتیابی کے پیچھے ایک المناک کہانی بھی موجود ہے کیونکہ بچوں کی عیادت اور دیکھ بھال میں دن رات ایک کرنے والی کئی مائیں بچوں کی تیمارداری کرتے ہوئے خود بیمار پڑیں اور انہیں اتنا ہوش نہ رہا کہ اپنا علاج کرتیں۔ اس غفلت کا قدرتی نتیجہ جو نکلنا تھا وہ نکلا اور اس طرح کئی مائیں اس فلو سے متاثر ہوکر فوت ہوگئیں۔ واضح ہو کہ انفلوائنزا نے اس دوران 18سے 64سال کی عمر تک کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیا جو ملکی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔

شیئر: