Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50سال پرانی بیماری کی آمد

 اناکازوبے،مڈغاسکر.... آج کے دور میں بھی جبکہ طبی سائنس انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے بعض بیماریاں ایسی ہیں کہ کچھ کچھ عرصے بعد عود کر سر اٹھانے لگتی ہیں اور اس حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ مڈغاسکر میں تقریباً 50سال بعد” کالازار“ نامی خوفناک بیماری نے پھر سر اٹھایا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس بار کالا زار کا شکار اس بار اسکول میں کام کرنیوالا ایک باورچی قرون وسطی کی بدنام زمانہ بیماری کی زد میں آیا ہے۔واضح ہو کہ نصف صدی قبل بھی مڈغاسکر اس بیماری سے دوچار ہوچکا ہے اور ہزاروں افراد اس میں مرچکے ہیں۔ اب جو باورچی اس کی زد میں آیا ہے اس کی عمر 40سال بتائی جاتی ہے اوراسکا کہناہے کہ ایک پراسرار کیڑے نے اسے کاٹ لیا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس باورچی کے میڈیکل ٹیسٹ سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ اس کے جسم میں بندروں کی پائی جانے والی خطرناک بیماری کی علامتیں پائی گئی ہیں۔ حکام نے اس مریض کا نام اب تک ظاہر نہیں کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں 200سے زیادہ افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: