Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میٹرومیں 15 کلو سے زائدسامان لے جانے پر پابندی

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں میٹرو آپریٹ کرنے والی کمپنی ڈی ایم آر سی نے حال ہی میں بعض اسٹیشنوں پر بیگ اور دیگر سامان کی جانچ کے لئے ایکس رے مشین کے پاس انگریزی کا حرف (U) شکل کا میٹل بیریر نصب کردیا۔ ان بیریرز کی وجہ سے بڑے سائز کا سامان اندر نہیں لے جایا جا سکتا۔ جن اسٹیشنوں میں بڑے سائز کے سامان اندر نہیں جا سکتے ان میں باراکھمبا، آنند وہار، چاندنی چوک ، کشمیری گیٹ اور شاہدرہ شامل ہیں۔مارچ میں ایسے اور اسٹیشنوں کی تعدادبڑھا کر 15 کر دی جائیگی۔ آئندہ مرحلہ میں جو اسٹیشن شامل کئے جائیں گے وہ آدرش نگر، آزاد پور، بدر پور، باٹنیکل گارڈن، چاوڑی بازا، دلشاد گارڈن، گووند پوری ، ہڈا سٹی سینٹر، اندر لوک، قرول باغ، لال قلعہ، نانگلوئی، آر کے آشرم مارگ، رٹھالا اور نئی دہلی ہیں۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایم آر سی کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی ایم آر سی کے آپریشن اورانتظامی ضابطے کے تحت ایسا کیا جا رہا ہے تاکہ بیگ سائز اور وزن کےجاری کردہ اصول پر عمل کیا جا سکے۔ڈی ایم آر سی آپریشن اور مینٹی ننس ایکٹ کے مطابق کوئی بھی مسافر 15 کلو سے زیادہ کا سامان اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا ۔ ایکٹ میں ساتھ لے جانے والے سامان کی لمبائی چوڑائی کا بھی ذکر ہے۔ اس کے تحت لمبائی 60 سینٹی میٹر چوڑائی 45 سینٹی میٹر او ر اونچائی 60 سینٹی میٹر سے زائد نہیں ہو سکتی۔

شیئر: