ہاتھوں اور بازؤں پر زخموں کے نشانات اور داغ بہت واضح نظر آتے ہیں اور بدنما محسوس ہوتے ہیں . اس طرح کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لئے پان کی جڑوں کو پیس کر سفوف بنالیں اور عرق گلاب میں ملا کر استعمال کریں . چند ہی دنوں میں داغ دھبے بالکل صاف ہو جائیں گے اور ہاتھ اور بازو بے داغ اور خوبصورت دکھائی دیں گے .
ہلکی اور پتلی بھنووں کو گھنا کرنے کے لیے رات کو سونے سے پہلے زیتون کا تیل آئی بروز پر لگائیں . کچھ عرصہ مستقل استعمال سے بھنویں گھنی ہو جائیں گے .
چہرے پر چھائیاں اورداغ دھبے دور کرنے کے لیے سیاہ تل ، کالا زیرہ اور سرس کی چھال کو پیس کر گائے کے دودھ میں ملا کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے چھائیوں پر لگائیں اور نرمی سے مساج کریں . صبح اٹھ کر منہ دھولیں . چند ہی دنوں میں چہرے پر سے چھائیاں اور داغ دھبے دور ہو جائیں گے .
آنکھوں کی سوزش دور کرنے کے لیے آلو کے گودے کا آنکھوں پر لیپ بہت فائدہ مند ہے . یہ آنکھوں کی سوزش دور کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سکون اور خوبصورتی بھی فراہم کرتا ہے .