Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کے قتل میں ملوث 4پاکستانیوں کے سر قلم- - - - عربی اخبارات کی سرخیاں

جمعہ 9فروری 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی جریدے عکاظ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
 
 ٭  ارکان شوریٰ ہلال احمر کے گراؤنڈ کی گئیں فضائی ایمبولینسوں کی بحالی کے فیصلوں پر 2ہفتے بعد بحث کرینگے، شوریٰ پر کڑی نکتہ چینی کا رد عمل
    ٭  لندن اسٹاک ایکسچینج نے سعودی آرامکو کے 5فیصد حصص کے اندراج کیلئے اپنے قاعدے ضابطے تبدیل کردیئے
    ٭  یمن کی سرکاری فوج صنعا ء کو حوثیوں سے آزاد کرانے کیلئے 48کلو میٹر کے فاصلے پر
    ٭  تعلیم کا طرز تبدیل کرنے کیلئے 600اساتذہ کو تعلیمی وظائف پر 10سے زیادہ ممالک روانہ کیاگیا، سعودی وزیر تعلیم
    ٭  ایران نے حزب اللہ کے کیمپوں میں سعودی دہشتگردوں کو تربیت دی ، سعودی پبلک پراسیکیوشن
    ٭  القاعدہ ،داعش سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ
    ٭  کانگریس کی رکنیت کا انتخاب لڑنے کیلئے امریکی اہلکار سعودی آرامکو سے مستعفی
    ٭  سعودی خاتون کے قتل میں ملوث 4پاکستانیوں کے سر قلم
    ٭  کتے کو سڑک پر گھسیٹنے والے شہری پر 30ہزار ریال جرمانہ
    ٭  2018ء سعودی عرب کی زیر قیادت مشر ق وسطیٰ میں سرمایہ کاری کیلئے بہتر ین سال
    ٭  2برس کے دوران مکانات کیلئے 500ارب ریال کا بجٹ مختص کردیا گیا، وزیر آباد کاری

شیئر: