Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموں کی چٹنی بنانے کی ترکیب‎

اجزاء:
کاغذی لیموں ۔ایک کلو
ادرک۔  ایک چھٹانک
چینی۔تین پاؤ
نمک۔حسب ذائقہ
سرخ مرچ ۔چائے کا ایک چمچ
ترکیب:سب سے پہلے لیموں دھو کر صاف کر لیں  اور  کاٹ کر ان کا عرق نکال لیں۔چاقو کی نوک سے چھلکے میں سے گودا نکال لیں اور چھلکے لچھے دار کاٹ کر رکھ لیں ۔ایک پتیلی میں چھلکے ڈال کر اس میں تھوڑا سا پانی اور تھوڑا سا نمک ڈال دیں ۔اب انہیں پکنے دیں یہاں تک کہ وہ  گل جائیں ۔  چھلکے گل جائیں تو انہیں چھلنی میں ڈال دیں تاکہ پانی نچڑ جائے اور چھلکے خشک ہو جائیں ۔اس کے بعد ایک پتیلی میں چینی کا شیرہ تیار کریں ۔جب ایک تار کا شیرہ بن جائے تو اس میں لیموں کا رس ،چھلکے اور گودا ملا دیں ،تھوڑا سا نمک اور مر چ بھی ڈال دیں،ادرک بھی باریک باریک کاٹ کر شامل کر دیں اور پکنے دیں،جب پک پک کر شیرہ آدھا رہ جائے تو اتار لیں ،ٹھنڈا ہونے پر محفوظ کر لیں ۔لیموں کی مزیدار چٹنی آ پ کے  کھانوں کا لطف دوبالا کرے گی۔

شیئر: