Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابری مسجدتنازع کاحل عدالت سے نہیں نکلے گا،شری شری

بلرام پور۔۔۔۔آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر نے کہا کہ بابری مسجد اجودھیا تنازعہ کا عدالت سے کوئی حل نہیں نکل سکتا۔ شراوستی جاتے ہوئے شری شری نے بلرام پور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکل سکتا۔ عدالت کے فیصلے سے کسی ایک فریق کو شکست قبول کرنا پڑیگی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دوبارہ ہنگامہ شروع ہوجائے گا۔ بابری مسجد تنازع پر کوئی نیا فارمولہ بنائے جانے کے سوال پر شری شری نے کہا کہ جلد ہی دوستانہ اور بھائی چارے کے ماحول میں عدالت کے باہر تنازع حل ہونے کی امید ہے۔رام مندر کی تعمیر سے متعلق سوال کے جواب میں شری شری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مندر عام اتفاق رائے سے تعمیر ہو، اس کیلئے کوششیں امید افزا ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی:10آئی پی ایس افسران کا تبادلہ

شیئر: