Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشی نگر : اسکول وین اور ٹرین میں تصام، ـ13بچے ہلاک

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کے کشی نگر میں جمعرات کو اسکول وین اور ٹرین میں تصادم کے نتیجے میں  13بچوںاور ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 5زخمی بچوں کو اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا۔حادثے کے بعد ڈیوائن اسکول کے منیجر اور پرنسپل فرار ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہلاک شدہ بچوں کے ورثاء کو 2، 2لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونیوالے بچوں کی اسپتال میں عیادت کی ۔ انہوں نےمتاثرہ والدین سے کہا کہ ڈرائیور ایئرفون لگاکر کر وین چلا رہا تھا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ ملزمان کو بخشا نہیں جائیگا۔

وزیر ریلوے پیوش گوئل نے بھی حادثے میں مرنیوالے بچوں کے لواحقین کو 2، 2لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کشی نگر حادثے میں اسکول کے بچوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش حکومت اور محکمہ ریلوے اس معاملے میں کارروائی کریگی۔

 صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ کشی نگر (اتر پردیش) میں معصوم بچوں کو لے جانیوالی وین کے حادثے کے بارے میں سن کر بیحد افسوس ہوا۔ انہوں نے زخمی بچوں اور والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔


وزیر داخلہ راج ناتھ نے کہا کہ اتر پردیش کے کشی نگر  ضلع میں ہونیوالے اسکول وین کے حادثے میں بچوں کی موت پر انتہائی دکھ ہوا۔ اس کی تحقیقات کا حکم وزیر ریلوے کو دیدیا گیاہے۔اطلاع کے مطابق حادثہ مانو رہیت کراسنگ پر صبح 7بجکر 20منٹ پر پیش آیا۔اس حادثے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حادثے کے متاثرین کومدد فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ایئرپورٹ کی پہلی خاتون فائٹرتانیہ سانیال

شیئر: